کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھوبنیشور بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ ہاکی میں اتوار کو دونوں میچ برابر رہے، کینیڈا اور جنوبی افریقا کا میچ ایک، ایک اور میزبان بھارت اور بیلجیم کا میچ دو، دو گول سے ڈرا ہوگیا، پیر کو اسپین کا مقابلہ فرانس سے اور نیوزی لینڈ کا ارجنٹائن سے ہوگا۔ پاکستانی ہاکی ٹیم کے منیجر حسن سردار نے کہا ہے کہ جرمنی کے خلاف ہماری کار کردگی خاصی اچھی رہی، تاہم گول کے مواقع ضائع کرنے کے سبب برتری کا خاتمہ نہیں کرسکے۔