ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی قادر پورراں میں سینئرصحافی اور روزنامہ ’’جنگ‘‘ ملتان کے ظفر آہیر کی رہائش گاہ پرگئے،ان کی والدہ کی وفات پراظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کےدرجات کی بلندی کیلئے دعا کی،اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ملک مظہر عباس راں،سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک نسیم راں، چیئرمین پی ایچ اےاعجازجنجوعہ سمیت آہیر خاندان کےافراد کی بڑی تعداد موجودتھی۔