• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم موقع دینا چاہتے ہیں حکمرانوں کا اصل چہرہ سامنے آئے،حمزہ شہباز

لاہور (خصوصی نمائندہ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران نیازی صاحب نے قوم کو اپنی حکومت کے 100روز کیلئے مقررہ کئے گئے اہداف سے متعلق آگاہ کرنے کی بجائے اگلے 100روز کا ایجنڈا دیدیا ہے ،ملک اور معاشرہ ایک سمت پر چلتا ہے لیکن حکومت ابھی تک اپنی سمت کا تعین ہی نہیں کر سکی ، عوام کو نیا پاکستان نظر آنا شروع ہو گیا ہے ۔ پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا عمران نیازی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ان کی حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے لیکن یہ ان کے اندر کا خوف بولتا ہے ۔ شہباز شریف کو نیب کی تحویل میں 60روز ہو گئے ہیں لیکن ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ۔ ہم تو حکومت کو موقع دینا چاہتے ہیں تاکہ اس کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آئے ،دھاندلی پر بھی کمیشن بن گیا ہے اس سے بھی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا ہے ۔ قوم عمران خان کے کنٹینرپر چڑھ کرکئے گئے دعوئوں بارے پوچھ رہی اور ان کی 100روز کی کارکردگی سے انتہائی مایوس ہے ۔ عمران خان کی حکومت نے ابھی تک بھینسوں کی نیلامی ،کٹے اور مرغیاں دئیے ہیں ،کیا نیا پاکستان ایسے بنے گا، یہ میں نہیں بلکہ سپریم کورٹ کہہ رہی ہے ۔
تازہ ترین