لاہور(نمائندہ خصو صی)جماعت اسلامی کے سیکرٹر ی جنرل اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ حکومت کا سارا کام ابہام ، یوٹرن اور دعوؤں بڑھکوں پر چل رہاہے ۔ اپوزیشن محاذ شریف خاندان اور زرداری کے انفرادی مسائل کی وجہ سے منتشر ہے ۔ یہ عمل جمہوری پارلیمانی عمل کے لیے انتہائی خطرناک ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاک بھارت تعلقات اور مسئلہ کشمیر پر متفقہ قومی پالیسی بنانے کی بجائے بھارت سے ایک بار پھر بے بنیاد خواہشات اور توقعات باندھی جارہی ہیں دوسری طرف ہندوستان کشمیر میں مظالم کی انتہا کر رہاہے ۔