سوات کے علاقے کالام میں لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے والی بحرین کالام روڈ کی بحالی کا کام جاری ہے، روڈ بند ہونے سے سیاح اور مقامی افراد پھنسے ہوئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر سوات سید ثاقب رضا کے مطابق بحرین کالام روڈ کی بحالی کے لیے امدادی کام جاری ہے، بھاری مشینری کی مدد سے سڑک کوآج جلد بحال کر دیا جائے گا۔
گزشتہ روز کالام کے علاقے پشمال میں مٹی کا تودہ گرنے سے سڑک ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بلاک ہو گئی تھی جس کے باعث مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ کالام میں موجود سیاح پھنس گئے تھے۔