اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کے لئے تشکر کے جذبات کا اظہار کرنے والی بھارتی یونین وزیر ہرسمرت کور بادل نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ریمارکس پر اُن کے خلاف کاروائی کی جائے۔ یہ مضحکہ خیز مطالبہ انہوں نے منگل کو اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کیا۔ جس میں انہوں نے کہاکہ کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں بھارتی وزراءامن کے قیام کیلئے کی جانے والی کوشش کے تحت شریک ہوئے جسے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انڈیا کو پھنسانے کیلئے’’ گگلی‘‘ قرار دیاہے ،اس سے زیادہ ناگوار کوئی اور چیز نہیں ہو سکتی ۔