اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اورنج لائن منصوبہ مکمل ہونے کی مدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ، نیسپاک اور تعمیراتی کمپنی اپنا موقف پراجیکٹ انچارج کو دیں ، پراجیکٹ انچارج سبطین فضل حلیم تنازع حل کریں، جس کام پر تنازع نہیں اسکے پیسوں کی ادائیگی کی جائے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت ادائیگیوں کے معاملے پرثالث مقررکرے ، بہتر ہو گا کسی ریٹائرڈ جج کو ثالث مقرر کیا جائے۔ پیر کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکن بنچ نے اورنج لائن منصوبہ کیس کی سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ سبطین حلیم کی بطور پروجیکٹ انچارج مدت ملازمت میں توسیع ہو گئی ہے۔