کراچی ( اسٹاف رپورٹر) معروف اداکارہ صائمہ نو ر نے کہا ہے کہ فلمی صنعت میں بہتری آرہی ہے۔جو اطمینان بخش ہے۔ فلم بین اچھی اور معیاری فلمیں پسند کر رہے ہیںاور ایسی فلموں کو سراہا بھی جارہا ہے ۔ ایسے میں فلمساز اور ہدایتکاروںکی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ حالات حاضرہ کی روشنی میں فلم بنائیں۔ایسے موضوعات اور مسائل پر کام کریں ۔جن سے اکثر لوگ دوچار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب صرف معیاری اور سنجیدہ موضوعات پر مبنی فلمیں ہی کروں گی ، صاف ستھری اور بنیادی اہمیت کی حامل موضوعات پر فلمیں کروں گی ۔ ایسا کرنا ایک آرٹسٹ کی حیثیت سے میرا حق بنتا ہے ۔ ایک اہم اسٹار کے طور میں ایسی فلم کروں جس میں میرے لیے پرفارمنس کی گنجائش ہو۔ یہ بات انہوں نے خصوصی ملاقات میں کہی۔ صائمہ نور نے مزید کہا کہ میرے کریڈٹ پر غیر معیاری فلمیں بہت کم ہیں ۔