• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو ہاکی ورلڈکپ میں سفر جاری رکھنے کاچیلنج

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ہاکی ورلڈ کپ ہاکی میں پاکستان ٹیم اپنا اہم میچ بدھ کو ملائیشیا سے کھیلے گی، ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کا حریف کے خلاف پلہ بھاری ہے، پاکستان نے 1973میں 4-2، 1975میں 2-1، 1978میں 3-0اور 1998میں 7-2سے فتح حاصل کی ہے، منگل کو پاکستانی کھلاڑیوں نے بھوبنیشور کے کالنگا اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی، کوچز نے کھلاڑیوں کو فٹنس، پنالٹی کارنر میں مہارت اور گول کو روکنے کی ٹریننگ دی۔ ہیڈ کوچ توقیر ڈار نے کہا ہے کہ جرمنی سے ناکامی کے بعد ملائیشیا کے خلاف میچ ہمارے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے، بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔ خیال رہے کہ بھرپور پروٹوکول دیا جا رہا ہے، کھلاڑیوں نے سخت سکیورٹی میں پریکٹس کی، شائقین کی بڑی تعداد نے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔ دریں اثنا قومی ٹیم نے محمکہ پولیس کے زیر اہتمام فینز پارک کا دورہ کیا۔
تازہ ترین