• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف چیئرمین پی اے سی نہ بنے توکوئی کمیٹی قبول نہیں ، شاہد خاقان

کراچی(جنگ نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شہباز شریف پی اے سی کے چیئرمین نہ بنے تو کمیٹیوں میں نہیں بیٹھیں گے، حکومت جنوبی پنجاب صوبہ بنانے میں سنجیدہ ہے تو بیٹھ کر بات کرے جنوبی پنجاب صوبہ بنا تو بات یہاں تک نہیں رکے گی۔کیس سب پر ہیں پرویز خٹک، گیلانی ، پرویز مشرف لیکن گرفتار صرف شہباز شریف کو کیا گیا ، موجودہ حکومت کی تمام تر کارکردگی جھوٹ پر مبنی ہے ، بدقسمتی سے یہ پاکستان سے پہلی حکومت ہے جس کے وزیر اور وزیراعظم کثرت سے جھوٹ بولتے ہیں یہ ملک کے مسائل حل نہیں کر سکتے یہ بات واضح ہوگئی ہے۔ میرے تمام خدشات صحیح ثابت ہوگئے حکومت کے پاس سوچ ہے نہ ہی کوئی پالیسی پی ٹی آئی مسائل حل نہیں کرسکتی حکومت میں برداشت نام کی کوئی چیز نہیں انہیں گالیاں نہیں دینا چاہیے۔ ہم نے معاشی ریفارمز کا پیکج دیا موجودہ حکومت نے ختم کر دیا ہمیں دو چیز نظر آرہی ہے جو چھ ماہ بعد ہوگی حل ابھی ڈھونڈنا ہوگا۔
تازہ ترین