• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد سے ملاقات، افغانستان میں تصفیہ کیلئے پرخلوص تعاون جاری رکھیں گے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان میں سیاسی تصفیہ کے لیے، خلوصِ نیت کے ساتھ، اپنا تعاون جاری رکھے گا کیونکہ افغانستان میں قیام امن، پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے ۔یہ بات انہوں نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں وزارتِ خارجہ میں ان سے ملاقات۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد نے شاہ محمود قریشی کو امریکی صدر کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے افغان مصالحتی عمل میں پاکستان کے تعاون کے حصول کیلئے صدر ٹرمپ کے پیغام کا خیرمقدم کیا ہے۔
تازہ ترین