• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک پانچ چھ ماہ بعد نئے انتخابات کا متحمل نہیں ہو سکتا،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار، خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ(ن)کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو نہ حکومت چلانے کا پتہ ہے اور نہ وہ ان معاملات سے واقف ہیں، وزیر اعظم کسی بھی وقت مڈٹرم الیکشن کروانے کا کہہ سکتے ہیں۔ منگل کو احتساب عدالت کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ چوہدری نثار کے خاموش رہنے کے بیان کی شاہد خاقان عباسی نے تائید نہیں کی، پاکپتن دربار کیس میں جے آئی ٹی کے حوالے سے میاں صاحب نے کہا ہے کہ میرا پچھلا تجربہ اچھا نہیں تھا، عمران خان کے قبل از وقت انتخابات کے بیان پر ان کاکہنا تھا کہ کہ ملک پانچ چھ ماہ بعد نئے انتخابات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
تازہ ترین