• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی سے جڑا ایک جذباتی ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں نک دلہن بنی پریانکا کو ماں کے ساتھ آتا دیکھ کر خوشی کا آنسو آنکھ سے چھلکا بیٹھے۔


ویڈیو میں جذباتی نظر آرہے نک جونس پریانکا کو دلہن کے سفید لباس اور ہاتھوں میں پھول لئے ہوئے ماں کے ساتھ اپنی جانب آتا دیکھ رہے تھے کہ اس موقع پر نک کا دل پیار سے بھر گیا اور یہ پیار ایک آنسو کے ذریعہ ان کی آنکھ سے باہر نکل پڑا۔

نک جونس کے اس جذباتی انداز سے صاف طور پر پتہ چلتا ہے کہ وہ کتنے وقت سے اس لمحہ کا انتظار کر رہے تھے ۔

پریانکا کے ساتھ نک جانس کا لگاؤ اور ان کی آپس کی کیمسٹری شادی کی تصویروں میں ان دونوں کے پرستاروں کو صاف نظر آئی۔

تازہ ترین