• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کے عوام کو مکمل آئینی حقوق دیئے جائیں، راجہ ناصر عباس

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)گلگت بلتستان کے لوگوں کو قومی دھارے میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے اس کیلئے انہیں مکمل آئینی حقوق دینا ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے وفد کے ہمرا ہ ملاقات میں کیا ۔انہوں نے کہ انسانی حقوق پاکستانی شہریوں کا آئینی حق ہے ۔انہو ں نے کہا کہ جبری لاپتہ افراد کے معاملے کا جلد حل ہونا ضروری ہے ۔ اس موقع پرشیریں مزاری نے کہا کہ جلد گلگت بلتستان کے عوام کو خوشخبری سنائیں گئے۔
تازہ ترین