وزیر اطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ نوازشریف اور زرداری سونے کے انڈے کھا کرکُڑک ہو گئے ہیں۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری برطانیہ پہنچ گئے، لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ چاہتے ہیں کہ سونے کے انڈے کھانے والی مرغیوں کا احتساب ہو۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ڈالر اوپر جانے سے فرق نہیں پڑتا،آصف علی زرداری اور نواز شریف اپنے آخری الیکشن لڑ چکےہیں، یہ کس منہ سے ہمیں معیشت پر لیکچر دے رہے ہیں؟
نواز شریف، زرداری اور ان کے 5سے 7قریبی لوگوں کے لیے آرڈینینس لانا چاہیے کہ 3 ماہ میں اربوں روپے کا حساب دیں ورنہ پیسے ضبط کر لیے جائیں گے، اس طرح ہمیں قرضے بھی نہیں لینے پڑیں گے ۔