مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دو سال سے پیشیوں پر پیشیاں بھگت رہے ہیں، اب تک معلوم نہیں ہوسکا کہ شہبازشریف نے کیا کیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم پر صبح دوپہرشام عدالتوں میں کیس ہورہے ہیں،جبکہ علیمہ باجی کو آپ نے پچھلے دروازے سے این آر او دےدیا ہے، ان کی چوری اور منی لانڈرنگ کے پیچھے عمران خان ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑ کا حصہ ہے، شہباز شریف کے دور میں کیے جانے والے کاموں کی پوری دنیا مثالیں دیتی ہے۔
انہوںنے کہا کہ آج کسان اور عوام مشکل میں ہیں، کسانوں کی فصلیں سوکھ رہی ہیں کدھر ہیں بزدار صاحب؟
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ شہبازشریف کے طبی معائنے کےلیے 2 ہفتے بعد بورڈ تشکیل دیا گیا۔