• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا کا تنقیدی ’آرٹیکل‘ پر کرارا جواب

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی شادی خوش اسلوبی کے ساتھ انجام پا گئی مگر اس شادی پر منفی ردّ عمل بھی سامنے آئے ہیں۔

امریکی میگزین میں چھپنے والے ایک آرٹیکل نے پریانکا اور نک جونس کی شادی پر وسیع پیمانے پر مذمت کی ہے جس کو ہر طرف سے کھری کھری سنائی جانے لگیں جس کے بعد یہ آرٹیکل ڈیلیٹ کرنا پڑا۔

میگزین کے مطابق پریانکا نے نک جونس سے ’دھوکہ دہی ‘شادی کی ہے جبکہ نک جونس نے بھی شہرت کمانے کے چکر میں حالیہ ہالی وڈ اسٹار سے شادی رچائی۔میگزین نے اس شادی کا مزیدمذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ یہ شادی ’نک جونس کے لئے عمر قید جیسی ہے۔

پریانکا نے اس آرٹیکل کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کی فضولیات ہر کوئی ردّ عمل دینا نہیں چاہتیں۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ مجھے کوئی ردّ عمل دینا ہے اور نہ کوئی کمنٹ، میں اس وقت بہت اچھی جگہ پر ہوں ، اس طرح کی فضول چیزیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔‘

صرف پریانکا ہی نہیں بلکہ ان کے سسرالیوں نے بھی آرٹیکل کو کھری کھری سنائی۔نک جونس کے بھائی جو جونس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ یہ سب بکواس ہے، آرٹیکل کے مصنف کو ایسے الفاظ استعمال کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے، نک اور پریانکا کے درمیان ایک خوبصورت محبت ہے۔‘

جو جونس کی اہلیہ صوفی ٹرنر نے ٹوئٹ کیا کہ ’ یہ سب بہت ہی غیر معمولی اور نفرت انگیز ہے، امریکا کے معروف میگزین کو اس طرح کے آرٹیکلز کو اپنے پلیٹ فارم پر جگہ نہیں دینی چاہئے تھی۔

علاوہ ازیں پریانکا کے ساتھی اداکاراؤں نے بھی آرٹیکل کو تنقید کا نشانہ بنایا، سونم کپور نے ٹوئٹ کیا کہ ’ آرٹیکل کی مصنف کو پریانکا پر کیچڑ اچھالنے کا جواب دینا ہوگا ،سب سے افسوس ناک بات یہ ہے کہ یہ آرٹیکل ایک خاتون نے ہی ایک خاتون کیلئے لکھا ، یہ کڑواہٹ ہے، شرم آنی چاہئے۔‘

تاہم آرٹیکل کی مصنفہ نے ہر جانب سے تنقید کا نشانہ بننے کے بعد معافی مانگ لی ہے اور آرٹیکل کو مٹا دیا گیا ہے۔

تازہ ترین