• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑائی جھگڑے2،افراد کا نوجوان کو اغوا کرکے تشدد ،خاتون کابازوتوڑڈالا

ملتان(سٹاف رپورٹر) لڑائی جھگڑے کے واقعہ میں ای بلاک شاہ رکن عالم سے 2 افراد عابد اور ریاض نےعمر نامی نوجوان کو اغوا کرکے ایک چوبارہ پر لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا اور خالی اسٹامپ پیپر پر دستخط کروا کے چھوڑ دیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ شجاع آباد میں معمولی رنجش پر 3افراد خالد ،مدثر اور علی نے خاتون پر تشدد کرکے اس کا بازو توڑ ڈالا اور فرار ہو گئے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو ملزمان خالد اور مدثر کو گرفتار کر لیا ۔
تازہ ترین