اسلام آباد(جنگ نیوز)حکومت آزادکشمیر نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی عوامی اجتماعات میں بذریعہ ٹیلیفون متنازع اور شر انگیز تقاریر پر آزادکشمیر کی حدود میں پابندی عائد کر دی ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی عوامی اجتماعات میں شر انگیز تقریروں پر پابندی کی منظوری دے دی۔جس کی روشنی میں آزاد کشمیر بھر میں ریڈیو ٹیلی ویژن اور دیگر عوامی اجتماعات میں ایم کیو ایم کے قائد کے ٹیلیفونک خطاب پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔