• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غذائی قلت کیس، 12؍ دسمبر کو تھر کا دورہ کریں گے، چیف جسٹس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ، نیوز ایجنسیاں ) تھر میں غذائی قلت اور بیماریوں کی وجہ سے 4سو سے زائد معصوم بچوں کی اموات کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا ہے وہ12 دسمبر کو خود تھر کا دورہ کر ینگے اور جائزہ لینگے کہ تھر میں قرضوں یا پھر خشک سالی کا کیا معاملہ ہے؟ وہ جگہیں دکھائی جائیں جہاں بھوک ہے، مسائل زدہ پانی، خوراک کے مسائل تشویشناک ہیں۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربرا ہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی تو ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا گزشتہ سماعت پر عدالت نے سیشن جج سے رپورٹ مانگی تھی، صوبائی حکومت نے ضلع بھر میں خوراک تقسیم کر دی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا تھر جا کر خود اس معاملے کو دیکھیں گے، تمام جگہوں کا دورہ کرونگا صرف اچھی جگہوں کا دورہ نہ کرایا جائے وہ جگہیں بھی دکھائی جائیں جہاں پر بھوک ہے،وہاں بھی ہمارے بچے ہیں ، خوراکی قلت سے اموات کا سلسلہ جاری ہے ، تھر کے مسائل زدہ علاقوں پر توجہ دیں ، تھر میں پانی اور خوراک کی قلت پر تشویش ہے،صوبائی حکومت انتظاما ت کرے،خود جاکر جائزہ لینے کے بعد کیس کو سننا بہتر ہوگا جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا جب تک آپ آئینگے حالات بہتر ہو چکے ہونگے۔
تازہ ترین