• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

11 دسمبر سے چیف جسٹس کراچی میں عدالت لگائیں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار 11 اور 12 دسمبر کو کراچی رجسٹری میں اہم کیسوں کی سماعت کرینگے۔ اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق 11 دسمبر کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے اور اسی حوالے سے بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ بنچ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہونگے ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ سندھ میں فراہمی و نکاسی آب کے منصوبوں کی صورتحا ل سے متعلق واٹر کمیشن کی سماعت کرے گا اور شہر میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر سے متعلق آباد کی درخواست کی بھی سماعت کرے گا۔
تازہ ترین