• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

59ایڈیشنل ،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز فارغ ،60 نئے افسر ان مقرر

لاہور(نمائندہ جنگ)پنجاب حکومت نے سابق وزیراعلی ٰمیاں شہباز شریف کے دور حکومت میں تعینات کیئے گئے 59 لاء آفسروں کو فارغ کر کے 60 نئے لاءافسر وں کو مقرر کر دیا گیا۔ شہباز شریف دور کے18 ایڈیشنل ،41اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز فارغ، 8 برقرار رکھے گئے ہیں، فارغ ہونیوالے لاء افسروں میں 18 ایڈیشنل اور 41اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز شامل ہیں ،پنجاب حکومت نے میاں شہباز شریف دور کے صرف 8 لا آفسروں کو ہی ان کے عہدوں پر برقرار رکھا ان میں 5ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز شان گل،قاسم چوھان،رانا شمشاد،راجہ عارف اور امتیاز کیفی جبکہ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز میں آصف افضل،محمد اعجاز اور جواد یعقوب شامل ہیں ۔پنجاب حکومت نے خالی ہونے والے عہدوں پر 18نئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز اور 42 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلوں کا تقرر کر دیا ہے ۔

تازہ ترین