• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکرونی اور نوڈلز چھوٹے بڑے سبھی شوق سے کھاتے ہیں۔جب بچے کھانا نہیں کھاتے تو مائیں ان کو نوڈلز یا میکرونی بنا دیتی ہیں جو کہ وہ مزے سے کھالیتے ہیں اور ان کا پیٹ بھی بھر جاتا ہے۔یہ چائنیز ڈشز ہیں۔ان سے کئی مزیدار سیلڈ اور بہت سے مختلف پکوان بنائے جاتے ہیں۔جو کہ ہر ملک میں پسند کیے جاتے ہیں۔میکرونی اور نوڈلز سے بنےچند ذائقہ داز پکوانوں کی تراکیب ملاحظہ فرمائیں۔

سموکڈ میکرونی

اجزاء۔

میکرونی۔ ایک پیکٹ (اُبلی ہوئی)

چکن کیوب۔ ایک عدد

چکن ۔آدھا کلو (اُبلا ہوا)

سوسیج ۔چھ عدد

تیل ۔حسبِ ضرورت

لہسن ادرک۔ ایک چائے کا چمچ (کٹا ہوا)

نمک ۔ایک چائے کا چمچ

کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ

گاجر ۔ایک کپ (باریک کٹی ہوئی)

بند گوبھی ۔ایک کپ

شملہ مرچ ۔ایک عدد

کریم ۔ایک پیکٹ

کوئلہ ۔ایک ٹکڑا

ترکیب۔

ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں لہسن اورادرک ڈال دیں، جب خوشبو آنے لگے تو آدھا کپ پانی شامل کردیں اور ابال آنے دیں۔

اب اس میں چکن کیوب شامل کردیں جب چکن کیوب گُھل جائے تو اس میں میں لال مرچ، نمک اور کالی مرچ شامل کرکےگاجر، شملہ مرچ، بند گوبھی، سوسیج، چکن اور میکرونی ڈال دیں اور چولہا بند کردیں۔

پھر کریم ڈال کر مکس کریں اور کوئلے کا دھواں دیں۔

مزیدار سموکڈ میکرونی تیار ہے، ڈش میں نکال کر سرو کریں۔

سپیشل تھائی نوڈلز

اجزاء۔

چکن بریسٹ۔ ایک عدد (سلائس کی ہوئی)

رائس نوڈلز ۔آدھا پیکٹ

تیل ۔ایک چوتھائی کپ

لہسن ۔دو کھانے کے چمچ

نمک ۔ایک چائے کا چمچ

سرکہ ۔ایک کھانے کا چمچ

چلی گارلک سوس۔ دو کھانے کے چمچ

لال مرچ ۔ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی)

اوویسٹر سوس ۔دو کھانے کے چمچ

فِش سوس۔ دو کھانے کے چمچ

سویا سوس۔ دو کھانے کے چمچ

بران شوگر۔ ایک کھانے کا چمچ

بند گوبھی ۔چار کھانے کے چمچ (سلائس کی ہوئی)

گاجر۔ تین کھانے کے چمچ (سلائس کی ہوئی)

ہری پیاز کے پتے۔ دو کھانے کے چمچ

بے بی کارن ۔دو عدد (کٹے ہوئے)

مشروم۔ چار سے پانچ عدد (سلائس کی ہوئی)

ترکیب۔

رائس نوڈلز کو گرم پانی میں بیس منٹ کے لئے بھگو دیں۔

تیل گرم کرکے اس میں لہسن ڈال کر ایک منٹ تک فرائی کریںاورپھر چکن ڈال کر تین منٹ تک پکائیں۔

اب نمک، سرکہ، چلی گارلک سوس، کٹی لال مرچ، اوویسٹر سوس، فِش سوس، سویا سوس اور براؤن شوگر ڈال دیں۔

اس کے بعد تمام سبزیاں شامل کرکے اسٹر فرائی کرلیں یہاں تک کہ چکن اور سبزیاں نرم ہوجائیں۔

پھر رائس نوڈلز میں شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں اور سرو کریں۔

مینگو فرائی نوڈلز

اجزاء۔

آم۔ ایک عدد (کیوبز)

ایگ نوڈلز۔ آدھا پیکٹ

تیل ۔حسبِ ضرورت

لہسن ۔ایک کھانے کا چمچ (باریک کٹا ہوا)

پیاز۔ ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)

بیف ۔ایک پاؤ

ٹماٹر ۔دو عدد

اوویسٹر سوس۔ ایک کھانے کا چمچ

سویا سوس ۔دو سے تین کھانے کے چمچ

کالی مرچ ۔آدھا چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)

ریڈ چلی پیسٹ۔ ایک چائے کا چمچ

نمک۔ حسب ذائقہ

انڈا ۔ایک عدد

ہرا دھنیا۔ گارنش کے لیے

ترکیب۔

پہلے ایک پتیلی میں پانی بوائل کر لیں۔

اب اس میں نوڈلز ڈال کر بوائل کریں اور نکال کر ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں۔

جب ان کا ٹمپریچر نارمل ہو جائے تو نکال کر چھلنی میں ڈال لیں، تاکہ ان کا پانی اچھی طرح خشک ہو جائے۔

اب انھیں تھوڑا سا تیل لگا کر رکھ دیں۔نوڈلز تیار ہیں۔

پھر ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں لہسن، پیاز اور بیف ڈال کر اچھی طرح اسٹر فرائی کر لیں۔

اب اس میں ٹماٹر شامل کرکے بھون لیں۔

پھر اس میں اویسٹر سوس، سویا سوس، کُٹی کالی مرچ، ریڈ چلی پیسٹ اور نمک شامل کرکے پکائیں۔

آخر میں انڈا شامل کر دیں۔

جب انڈا پک جائے تو اس کو اچھی طرح مکس کریں۔

پھر اس میں آم کیوبز اور نوڈلز ڈال کر اسے مکس کر لیں اور ڈش آؤٹ کر لیں۔

اب ہرے دھنیے سے گارنش کرکے سرو کریں۔

قیمہ میکرونی سیلڈ

اجزاء۔

میکرونی۔ تین پیالیاں

سلاد کے پتے۔ چند عدد

ہری پیاز ۔آٹھ عدد

تِل کا تیل۔ سات گرام

ادرک ۔دو بڑے ٹکڑے

قیمہ ۔دو پیالی

ٹماٹر ۔دو پیالی (کچلے ہوئے)

نمک ۔دو چائے کے چمچ

سیاہ مرچ۔ ایک چائے کا چمچ

مکھن ۔دو کھانے کے چمچ

پنیر ۔دو ٹکڑے

سرکہ۔ پچیس ملی لیٹر

چینی ۔دس گرام

ترکیب۔

میکرونی کو اُبال کر چھان لیں۔

مکھن کو گرم کرکے اس میں ہری پیاز، آدھی مقدار ادرک، نمک، سیاہ مرچ اور قیمہ ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر بھون لیں۔

جب قیمہ اچھی طرح سے بھن جائے تو اس میں میکرونی ڈال دیں۔

اب ایک پیالے میں سرکہ، ٹماٹر اور چینی ملا کر چٹنی تیار کرلیں اور پھر وہ چٹنی اس میں انڈیل دیں۔

اس کے بعد تِل کا تیل اور باقی ادرک تراش کر چھڑک دیں۔

اب اس پر سلاد کے پتے اور پنیر کے ٹکڑے سجا کر ہر قسم کے کھانوں کے ساتھ تناول فرمائیں۔

سویٹ اینڈ سار پران نوڈلز

اجزاء۔

جھینگے ۔آدھا کلو (صاف کئے ہوئے اور دُھلے ہوئے)

انڈے کی سفیدی۔ دو عدد

میدہ ۔آدھی پیالی

کارن فلور۔ آدھی پیالی

چینی ۔ایک چائے کا چمچ

سفید مرچ۔ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

چکن کیوب والا میدہ۔ ایک کھانے کا چمچ

بیکنگ پاؤڈر ۔آدھا چائے کا چمچ

نمک۔ حسبِ ذائقہ

تیل۔ حسبِ ضرورت

سوس کے لیے:

ٹماٹو کیچپ۔ ایک پیالی

نوڈلز ۔ایک پیالی (اُبلے ہوئے)

انناس۔ ایک ٹن (چوکور ٹکڑے کرلیں)

پھول گوبھی۔ ایک عدد (پھول توڑ لیں)

شملہ مرچ ۔دو عدد (چوکور کٹی ہوئی)

ہری مرچ ۔چار عدد (باریک کٹی ہوئی)

کالی مرچ ۔ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)

گُڑ ۔ایک کھانے کا چمچ

چکن کیوب والا میدہ۔ ایک کھانے کا چمچ

کارن فلور۔ دو کھانے کے چمچ (پانی میں گُھلا ہوا)

سویا سوس ۔دو کھانے کا چمچ

سفید سرکہ ۔دو کھانے کا چمچ

نمک ۔حسبِ ذائقہ

تِل کا تیل۔ ایک چائے کا چمچ

تیل ۔حسبِ ضرورت

ترکیب۔

ایک پیالے میں جھینگے کے تمام اجزاء اور تیل ڈالیں اور پانی شامل کرکے گاڑھا آمیزہ تیار کرلیں۔

کڑاہی میں تیل گرم کریں اور جھینگے تیار آمیزے میں لپیٹ کر سنہری رنگ آنے تک تلیں۔

علیحٰدہ کڑاہی میں ٹماٹو کیچپ ، کالی مرچ، سویا سوس ، چکن کیوب والا میدہ، نمک، سرکہ اور گُڑ ڈال کر پانچ منٹ پکائیں ۔

ایک دیگچی میں تھوڑا سا تیل گرم کرکے شملہ مرچ، پھول گوبھی اور ہری مرچ بُھون کر تیار سوس اور انناس ملا دیں۔

سروکرنے سے قبل کارن فلور ، نمک، تین کھانے کے چمچ تیل، تِل کا تیل، جھینگے اور نوڈلز شامل کرکے پیش کریں۔

چکن کیوب والا میدہ بنانے کے لیے اڑھائی پیالی میدے میں دس پیکٹ چکن کیوب توڑ کر شامل کریں اور ہاتھوں سے مسل کر یکجان کرلیں۔

اس آمیزے کو بنا کر فریج میں رکھ لیں اور حسبِ ضرورت استعمال کریں۔

میٹ اینڈ سوس میکرونی

اجزاء۔

بیف قیمہ۔ ایک پاؤ

میکرونی۔ بوائل پانچ سو گرام

ٹماٹو پیوری۔ دو سو گرام

اوریگانو ۔ایک کھانے کا چمچ

نمک ۔حسبِ ذائقہ

لہسن اور ادرک کا پیسٹ ۔ایک چائے کا چمچ

شملہ مرچ۔ دو عدد (باریک کٹی ہوئی)

ٹماٹر ۔دو عدد

کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ

لال مرچ ۔آدھا چائے کا چمچ

سبز پیاز۔ ایک عدد

سویا سوس۔ ایک کھانے کا چمچ

چیز سلائس۔ دو عدد

پانی ۔حسبِ ضرورت

ترکیب۔

پہلے قیمے کو اُبال لیں۔

ایک پین میں تیل گرم کریں۔

اب اس میں اُبلا قیمہ اور لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کرکے تھوڑا سا فرائی کرلیں۔

پھر اس میں ٹماٹو پیوری اور تھوڑا سا پانی ڈال کر پانچ منٹ کے لیے مزید پکائیں ۔

اب اس میں کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ، لال مرچ اور نمک شامل کرکے پندرہ منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر پکائیں ۔

ایک دوسرے پین میں تھوڑا سا تیل گرم کریں۔

اب اس میں شملہ مرچ کو تھوڑا سا فرائی کرلیں۔

اب اس میں ٹماٹر، کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ، سبز پیاز، اوریگانو ، چیز ، میکرونی ، سویا سوس اور قیمے کا مکسچربھی شامل کرکے ہلکی آنچ پر دو سے تین منٹ کے لیے فرائی کرلیں۔

مزے دار میٹ اینڈ سوس میکرونی تیار ہے کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

تازہ ترین