چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ڈیم فنڈ میں دو لاکھ روپے جمع کرا دیئے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے برطانیہ میں منعقدہ دیامر بھاشا ڈیم فنڈ کی تقریب میں دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا جو انہوں نے ڈیم فنڈ میں جمع کرا دیئے ہیں۔
یہ تقریب جیو ٹی وی کے زیر اہتمام ڈیم فنڈ سے متعلق اسپشل ٹرانسمیشمن کے لئے منعقد کی گئی تھی۔