• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے امریکی صدر سے دو ٹوک بات کی ،شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نےامریکی صدرسے دو ٹوک بات کی۔

ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سال پہلے جنوبی ایشیا کی پالیسی دی تھی اور اب ڈومور ڈومور کہنے والوں نے ہم سے مدد مانگ لی۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل میں اپنا کردار ادا کرے گا، 15 دسمبر کو کابل جارہا ہوں جہاں چین اور افغانستان کے وزراء خارجہ سے ملاقاتیں ہوگی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کرتار پور راہداری کھولنے کا اقدام خیرسگالی اور امن کے لئے ہے،ہمارےخیرسگالی کے پیغام کو پوری دنیا نے سراہا،کرتار پور راہداری سے سکھوں کو بغیر پاسپورٹ اور ویزہ آنے کی اجازت دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اور مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اجاگر کیا ہے، مسئلہ کشمیر پر مشاورت کیلئے تمام جماعتوں کودعوت دیتا ہوں کہ سیاسی جماعتیں آئیں اور مل کر کشمیر ڈے لندن میں منائیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاؤں ان کے کانپ رہے ہیں جو کٹہرے میں کھڑے ہیں، احتساب کا عمل چل رہا ہے اور ہمارے وزراء پر الزام آیا تو وہ ازخود چلے گئے کیوں کہ ہم نئی مثال قائم کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں بجلی کے نرخ بڑھے ہیں لیکن کسانوں کے ٹیوب ویلوں کے ریٹ آدھےکردیئےہیں، گنے کے کاشتکاروں کو فائدہ دینے کیلئے 10 لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی ہے اور ضرورت پڑنے پر سبسڈی بھی دی جائے گی۔

تازہ ترین