• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مڈٹرم انتخابات نہیں ہوں گے، حکومت مدت پوری کرےگی، شاہ محمود

ملتان (خبرایجنسی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مڈ ٹرم انتخابات نہیں ہونگے، حکومت مدت پوری کریگی، کرتارپور راہداری کھولنے کے فیصلے سے پوری دنیا کی سکھ برادری خوش ہے،بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعرے معمولی واقعات نہیں ہیں،کرتارپور راہداری سے سکھ بھائی بغیر پاسپورٹ اور ویزا کے یاترا کر سکیں گے،امریکی صدر ٹرمپ نے افغانستان کے مسئلے کو بہتر انداز میں حل کرنے کےلئے پاکستان کی مدد مانگی ہے، ڈو مور کہنے والے پاکستان سے مدد مانگ رہے ہیں، 15دسمبر کو کابل کا دورہ کروں گا،جس میں افغان اعلیٰ قیادت سے دیرپا امن کےلئے بات چیت ہو گی،چینی وزیرخارجہ سے بھی ملاقات ہوگی،50سال سے کیوں کوئی ڈیم نہیں بنایا گیا، پانی کے مسئلے کے حل کےلئے چیف جسٹس پاکستان اور وزیراعظم مل کر ڈیم فنڈ ریزنگ کررہے ہیں، عوام کو کچھ عرصہ تکلیف برداشت کرنا ہو گی،پاکستان کی معیشت کو ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا،احتساب کا عمل بلا امتیاز جاری رہے گا۔ ہفتے کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان وزارت خارجہ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں،ہم پر اعتماد کرنے والوں کامشکورہوں، ہم کسی کو مایوس نہیں کریں گے، اقوام متحدہ جانے سے پہلے مقبوضہ کشمیر سے متعلق خبریں سننے کو ملتی تھیں، پاکستان کے آزاد کشمیر کے حصے پر روزانہ ایل او سی کی خلاف ورزی بھارت کی جانب سے کی جاتی تھی اور مسئلہ کشمیر دن بدن بڑھ رہا تھا، میں نے اقوام متحدہ میں گستاخانہ خاکوں کا مسئلہ اقوام متحدہ میں اٹھایا،او آئی سی اجلاس میں موقف پیش کیا جس کی انہوں نے تائید کی، بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے، کشمیر کا مسئلہ بھی عالمی سطح پر اٹھایا، سیاسی جماعتیں آیں اور مل کر کشمیر ڈے لندن میں منائیں۔

تازہ ترین