• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کیخلاف کوئی کیس ثابت نہیں ہوا، حکومت نااہل نکلی،پیپلز پارٹی

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے عہدیداروں خواجہ رضوان عالم، ڈاکٹر محمد جاوید صدیقی، بابو نفیس احمد انصاری، ملک نسیم حسین لابر، راؤ ساجد علی، اے ڈی بلوچ، چوھدری محمد یاسین، رئیس الدین قریشی، خواجہ عمران، وحیدالحسن بھٹہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف کوئی کیس آج تک سچ ثابت نہ ہوسکا ۔ سلیکٹڈ حکومت نااہل نکلی۔ دریں اثناپیپلز پارٹی ملتان شہر کے ریاض رضا، ایم سلیم راجہ، چوہدری یٰسین، رئیس الدین قریشی، آفتاب شبیر چانڈیو، خواجہ عمران بھٹو نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سو دن گزرنے کے بعد بھی عمران خان کو اپنے وزیراعظم ہونے کا احساس نہیں ہوا ۔عمران خان سابق وزراء اعظم سے تربیتی سیشن حاصل کریں۔ وہ خود ملک کیلئے جگ ہنسائی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین