• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کو کل نیب عدالت میں پیش کیا جائیگا

شہباز شریف کو کل راہداری ریمانڈ کیلئے نیب عدالت پیش کیا جائے گا، جیل حکام اور محکمہ داخلہ کے حکام شہباز شریف کو نیب عدالت لے کر جائیں گے۔

صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے راہداری ریمانڈ پر کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو ایک بجے کی فلائٹ سے لاہور سے اسلام آباد لے جایا جائے گا ،شہباز شریف کیساتھ پولیس اہلکار بھی سفر کریں گے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

تازہ ترین