• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں جماعت اسلامی کے کار کنوں نے بڑی قر بانیاں دیں،سراج الحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سرا ج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک ہے اور ہمارا مقصد اس تحریک اور جدوجہد میں شریک ہوکر رضائے الہیٰ کا حصول ہے، کراچی میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں ، انتہائی مشکل اور کٹھن حالات میں بھی دعوت دین اور خلق خدا کی خدمت کا فریضہ انجام دیا ہے ، یہ جدوجہد جاری رہے گی ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ادارہ نورحق میں جماعت اسلامی کراچی کی تنظیمی تشکیل نو کے بعد مقرر کیے جانے والے 10عبوری امراء اضلاع کی تقریب حلف برداری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب سے جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی ، کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن  اور سکریٹری عبد الوہاب نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں ضلعی امراء محمد اسلام ، ، توفیق الدین صدیقی ،عبد الجمیل خان ، ، محمد یونس بارائی ،سیف الدین ایڈوکیٹ ، سید عبد الرشید ،محمد اسحاق خان ، محمد یوسف ،فاروق نعمت اللہ اورمنعم ظفر خان نے حلف پڑھ کر اپنی ذمہ داری کا حلف لیا ۔
تازہ ترین