لاہور ( نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماوپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہاہےکہ نیازی نیب کے پیچھے چھپتاہے لیکن آدھی کابینہ کرپٹ ہے، 13دسمبر کو عوام فیصلہ کرینگے اورکنٹینر پر چڑھ کر قرض پر خود کشی کرنے والوں کو شکست دیں گے،بھارت کی پاکستان کو پیاسا مارنے کی سازش ناکام ہو گی،نیازی صاحب کٹے، دیسی مرغیاں، وزیر اعظم کی بھینسیں فروخت کر لیں اور گورنر ہائوس کی دیواریں گرا کر تماشا کر لیں انشااللہ دیامر بھاشا ڈیم ہم بنائیں گے،قوم پوچھتی ہے وہ مسٹر کلین بننے والا اپنی بہن علیمہ خان کا جواب دے اس کی بھی آف شور کمپنی ہے۔ان خیالات کااظہارا نہوں نے گزشتہ روزپی پی 168میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں یقین ہے 13دسمبر کو ایک بار پھر شیر کامیاب ہو گا۔