• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم شہداء، کارکنوں کی یادگار پر حاضری کی کوشش ناکام، متعدد گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں نے ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کی اتوار کو یوم شہداء پر جناح گراؤنڈ میں یادگار شہداء پر حاضری دینے کی کوشش کو ناکام بنادی، ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ندیم احسان نے اپنے 100 سے زائد کارکنوں کو گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے، انکا کہنا ہے کہ حراست میں لئے جانے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب ڈاکٹر فاروق ستار اپنے کار کنوں کے ساتھ شہداء قبرستان گئے اور فاتحہ خوانی کی۔ ندیم نصرت نے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے یوم شہداء کے موقع پر مکا چوک، اور جناح گرائونڈ جانے والے راستوں پر کڑی سیکورٹی لگائی گئی تھی، پولیس نے عائشہ منزل سے یاسین آباد جانے والی دونوں سڑکوں کو ٹریفک کیلئے بند کردیا تھا، سخت سیکورٹی کی وجہ سے ان سڑکوں پر تمام دوکانیں اور پیٹرول پمپ بھی بند پڑے تھے، پولیس اور رینجرز نے کئی گلیوں کو بھی رکاوٹیں اور بسیں کھڑی کر کے بند کردیا تھا، جناح گرائونڈ کے اطراف میں رہنے والوں کو بھی پیدل جانے کی اجازت نہیں دی جسکی وجہ سے عزیز آباد میں دل کے اسپتال اور عائشہ منزل پر واقع اسپتال جانے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، ایم کیو ایم لندن کی خواتین اور مرد کار کنوں کی بڑی تعداد نے جناح گرائونڈ جانے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔
تازہ ترین