راولپنڈی(راحت منیر/اپنےرپورٹرسے) راولپنڈی میں چار بڑےپراجیکٹس کام جاری ہے۔ جن میں26.60ملین لا گت کا ر نگ روڈ منصو بہ، 17.760 بلین لا گت کانا لہ لئی ایکسپر یس، 2129.057ملین لاگت کایو را لو جی سنٹر اور لو ئرٹو پہ تا کو ہا لہ روڈ شامل ہیں۔جبکہ سا لا نہ تر قیا تی پرو گرامز کے تحت را ولپنڈی میں 10.62بلین لا گت کی کل 447سکیمز پر کام جاری ہے جن میں سے 415آن گو ئنگ جبکہ32نئی سکیمز شامل ہیں۔منصوبوں کےحوالے سے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے انتظامی منظوری،مالی وسائل کی فراہمی سمیت مختلف امور طےکئے جارہے ہیں۔ جلد عوام ان منصوبوں پر کام ہوتا دیکھیں گے۔گزشتہ ماہ چیئر مین پلا ننگ اینڈ ڈ ویلپمنٹ بورڈ حبیب الرحمن گیلا نی کی زیر صدارت کمشنر آفس میں اجلاس میں انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کےحوالے سےگائیڈ لائن دی تھی۔ذرائع کےمطابق ایک ماہ ہونےکوہے،چیئر مین پی اینڈ ڈی کی ہدایات کے مطابق ابھی تک گرائونڈ پر تبدیلی نظر نہیں آئی ۔فنڈز منجمد ہونے یا ان کی فراہمی میں تاخیر سےترقیاتی منصوبے متاثر ہورہےہیں۔جس کا نوٹس وزیر اعلیٰ پنجاب کو لینا چاہیے۔