• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن میں قرعہ اندازی کیوں ہوئی ؟

الیکشن کمیشن کے 2 ارکان کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ہوگیا، ممبر سندھ عبدالغفار سومرو اور ممبر بلوچستان شکیل بلوچ 26 جنوری کو ریٹائر ہوجائیں گے، دونوں ممبران کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ قرعہ اندازی سے کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کے آئندہ ممبران 5 سال کی مدت پوری کریں گے۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکشن کمیشن کے 2 ممبران ڈھائی سال کی مدت میں ریٹائرڈ ہوئے ہیں، ممبران کی ریٹائرمنٹ کی قرعہ اندازی آج الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے کی۔

الیکشن کمیشن کے آئندہ ممبران 5 سال کیلئے لگائے جائیں گے، الیکشن کمیشن اعلامیہ کے مطابق آئین کے آرٹیکل 215 کے تحت الیکشن کمیشن کے 2 ممبران کا پہلا دورانیہ ڈھائی سال مقرر ہے۔

الیکشن کمیشن کے آئندہ ممبران کا تقرر 5 سال کے لئے ہو گا،ممبرسندھ عبدالغفار سومرو اور ممبربلوچستان شکیل بلوچ 26 جنوری کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

تازہ ترین