• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نے مان لیا ڈالر انکے دور میں مہنگا انکی مرضی سے ہوا،فیاض چوہان

لاہور (نمائندہ جنگ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے مان لیا ہے کہ ڈالر اُن کے دور حکومت میں ان کی مرضی سے مہنگا ہوا۔ بلاول بچہ اورعقل کا کچا ہے مگر آصف زرداری کا بیٹا ہے، نیب نوٹس کی کوئی وجہ تو ہوگی۔ پنجاب اسمبلی کے باہر فیاض الحسن چوہان سے صحافیوں نے ڈالر کی قیمت بڑھنے سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ دو دن پہلے نواز شریف صاحب نے بیان دیا تھا کہ ان کے دور حکومت میں ان کی مر ضی کے بغیر ڈالر اپنی جگہ سے ہلتا بھی نہیں تھا مگر شائد وہ بھول گئے ہیں کہ ان کے وزیر اعظم بننے کے بعد پہلے 100دنوں میں ڈالر کی قیمت 10 روپے بڑھ گئی تھی یعنی ثابت ہوا کہ ان کے حکم سے یہ اضافہ ہوا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلاول بچہ اور عقل کا کچا ہے مگر ایک بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ اس کے والد آصف زرداری ہیں۔ اگر انہیں نیب نے نوٹس بھیجا ہے تو کوئی وجہ تو ہو گی۔ منظر عام پر آنے والے بیشتر جعلی بنک اکاؤنٹس کا تعلق خاص طور پر سندھ کے اندرکہیں نہ کہیں آصف زرداری سے ملتا ہے۔اداروں نے کوئی تحقیقات کی ہوں گی جن کی وجہ سے بلاول کو بلایا گیا ہے۔

تازہ ترین