• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کم عمر ی کی شادی، خواتین کو کئی مسائل کا سامنا

کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام ’’جیو پاکستان ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہا کہ ملک میں احتسا ب کا دور آچکا ٹیم کے کپتان عمران خان ہیں وہ جس کو جس نمبر پر کھلاناچاہیں کھلا سکتے ہیں کم عمری میں شادیوں سے پیدا ہونے والے مسائل اور بڑھتی ہوئی آبادی پر گفتگو کرتے ہوئے گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر عذرا احسن کا کہنا تھاکہ کم عمر ی میں شادیوں کے باعث خواتین کو کئی جسمانی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے پاکستان میں 50فیصد بچے بغیر کسی پلاننگ کے پیداکئے جاتے ہیں۔ماہر تعلیم سید عابدی کا کہنا تھا کہ سیف سٹی اوراسمارٹ سٹی میں اربن انجینئرنگ کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے سول انجینئر یا آرٹیٹیکٹ کیلئے اچھے مواقع موجود ہونگے، پراجیکٹ ڈائریکٹر پاپولیشن کونسل سامعہ شاہ نے کہا کہ پاکستان میں شادی کی اوسط عمرساڑھے 19سال ہے شادی شدہ جوڑے کو خاندانی منصوبہ بندی کی آگاہی دے کر آبادی پر قابو پانا ممکن ہے،پروگرام میں ماہر نفسیات ڈاکٹر کرن بشیر ، ڈی جی محکمہ موسمیات عبدالرشید ،بیوروچیف جیو نیوز یورپ خالد حمید فاروقی ،سینئر صحافی صالح ظافرنے بھی شرکت کی ۔اسکواش کے معروف کھلاڑی اور لیجنڈ جہانگیر خان اور پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی مقبول اداکارہ بابرہ شریف کو سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی گئی۔ماہر تعلیم سید عابدی کا کہنا تھا کہ سیف سٹی اوراسمارٹ سٹی کاجو تصورہے اس میں اربن انجینئرنگ کا ایک بہت بڑا کردار ہوگا ،اسی طرح انفراسٹرکچر میں بھی اس کی ڈیمانڈ ہوگی ۔اس کی واضح مثال متحدہ عرب امارات ہے جہاں جتنی ڈیولپمنٹ ہوئی ہے وہ اربن انجینئرزنے کی ہے نئی سوسائٹیز اور ڈولپمنٹ جن میں شاپنگ مالز وغیر ہ کی تعمیرات شامل ہیں یہ سب اربن پلاننگ میں آتا ہے اسکے لئے آپ کو سول انجینئر یا آرٹیٹیکٹ ہونا ضروری ہے ۔خالد حمید فاروقی نے فرانس میں جاری ہنگاموں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ چیکٹس کی تحریک 17نومبر سے جاری ہے جو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شروع ہوئی ،اس کا کچھ اثر بیلجئیم میں بھی دیکھنے میں آیا لیکن تا حال یہ ہنگامے پورے یورپ میں نہیں ہورہے یہ صرف فرانس اور برسلز تک محدود ہیں۔لگتا نہیں کہ یہاں عرب اسپرنگ کی طرح کوئی فارمولا سامنے آئیگا عرب سپرنگ بادشاہت کی وجہ سے آئی لیکن یہاں جمہوریت ہے لہٰذا حکومت کا تختہ احتجاج کے ذریعے الٹنا مشکل ہے ۔

تازہ ترین