ملتا ن (سٹا ف رپو ر ٹر ) پائینئر یونٹی کا اجلاس پروفیسر ڈاکٹر شاہد راؤ اور پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کی صدارت میں ہوا ،جس میں نشتر ہسپتال میں پی جی آرز کی شدید کمی کی مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ ملتان کے تمام ہسپتالوں میں پی جی آرز کی سیٹیں بڑھائی جائیں اس کے علاوہ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ نشترمیڈیکل یونیورسٹی میں مخیر حضرات کے تعاون سے بننے والے نو زائیدہ بچوں کیلئے نیونٹالوجی یونٹ کیلئے افرادی قوت کی سمری جلد منظور کی جائے تاکہ جنوبی پنجاب میں نو زائیدہ بچوں کیلئے تعمیر شدہ نیونٹالوجی یونٹ کو فعال کیا جا سکے۔