• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنڈزکی عدم فراہمی، راولپنڈی پولیس کے چارپراجیکٹس پر کام رک گیا

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت کی جانب سے فنڈزنہ ملنے کی وجہ سے راولپنڈی پولیس کے جاری چارتعمیراتی منصوبوں پرکام بندہوگیاہے ان میں سابق حکومت کی جانب سے شروع کیاگیاسیف سٹی پروجیکٹ،سی پی اوکمپلیکس،ڈولفن فورس ہیڈکوارٹرز اور پولیس لائنزراولپنڈی سکیورٹی پروجیکٹ شامل ہیں۔ ذرائع کاکہناہے کہ سی پی اوآفس اوراس سے ملحقہ دفاتر کی پولیس لائنزراولپنڈی منتقلی کے بعدسیکورٹی آڈٹ کے بعدپولیس لائنزکی سکیورٹی کیلئے خصوصی حفاظتی انتظامات کی منظوری دی گئی تھی اوراس منصوبے پرکام شروع کردیا گیا تھا جو تقریباً 60فیصد مکمل ہوچکا ہے لیکن اب فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے اس منصوبہ پرکام بند ہو گیا ہے۔اسی طرح سیف سٹی پروجیکٹ اورسی پی اوآفس کمپلیکس اور ڈولفن فورس ہیڈکوارٹرز بلڈنگ مورگاہ کے تعمیراتی کام بھی روک دئیے گئے ہیں۔ ادھرتھانہ مری کی بلڈنگ مکمل ہوچکی ہے جہاں بجلی اورگیس کی فراہمی کیلئے میٹروں کی تنصیب باقی ہے۔
تازہ ترین