• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائدالمیعاد اشیائے خورونوش، صفائی کے ناقص انتظامات پر دکان سربمہر، متعدد کو جرمانے

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈسیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے زائدالمیعاد اشیائے خورونوش کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پرمعروف ٹریڈرز کو سربمہر کر دیا۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو 338,500 کے جرمانے عائد کئے ۔ متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میں چیکنگ کے دوران سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے، زائد المیعاد اشیائے خورونوش کی فروخت، لیبلنگ نہ ہونے،ریکارڈکی عدم دستیابی، چوہوں کے فضلے کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پرماشاء اللہ کراچی ٹریڈرز کو سربمہر کیا۔
تازہ ترین