سیالکوٹ کے نجی اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون بیٹی کو جنم دینے کے بعد دم توڑ گئی، واقعے کے بعد ڈاکٹر سمیت اسپتال کا عملہ موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ ہیڈ مرالہ میں پیش آیا جہاں نجی اسپتال میں 27برس کی مہوش کو ڈلیوری کے لیے لایا گیاتھا۔
ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 4 بچوں کی ماں مہوش بیٹی کو جنم دے کر دم توڑ گئی۔
واقعے پر ورثاء کی جانب سے اسپتال میں شدید احتجاج کیا گیا، اس دوران ڈاکٹر سمیت طبی عملہ اسپتال چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔