سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے خواجہ برادران کی گرفتاری کی مذمت کردی۔
ایک بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی سیاسی گرفتاریوں نے حکومت کے عزائم بے نقاب کردیے۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین کو جیلوں میں ڈال کر کوئی بھی حکومت مضبوط اور پائیدار نہیں ہوگی۔
خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو نیب نے آج لاہور ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کرلیا تھا۔
خواجہ برادران کے خلاف نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی میں مبینہ طور پر کی جانے جانے والی کرپشن کی تحقیقات کررہی ہے۔