وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کے خلاف نیب کا کیس آخری مراحل میں ہے، اس لیے وفاقی ادارے نے انہیں آف لوڈ کیا۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ خواجہ برادران کی گرفتاری غیر قانونی بات نہیں، کئی ماہ سے ان کے خلاف کیس چل رہاتھا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز ملک سے باہر گئے اور پھر واپس نہیں آئے اور نہ ہی تفتیشی اداروں کے ساتھ تعاون کیا، یہی وجہ ہے کہ نیب نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو باہر جانے سے روکا۔
راجہ بشاورت نے یہ بھی کہا کہ نیب قانون میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جا رہی، نواز شریف بھی کہتے ہیں کہ نیب قانون ختم نہیں ہونا چاہیے۔