• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطرناک ڈرائیونگ سے 4افراد کی ہلاکت، سزا ملے گی،کمسن ڈرائیور کوجج کاانتباہ

لندن( جنگ نیوز)شفیلڈ کرائون کورٹ کے جج جیرمی رچرڈ سن نے خطرناک ڈرائیونگ کرتے ہوئے4افراد کوہلاک کرنے کے ملزم ڈرائیور18سالہ ایلیٹ بوور کومتنبہ کیا کہ یہ اپنی نوعیت کاانتہائی سنگین معاملہ ہے اور اس پر آپ کوسزا دی جائے گی، کمسن ڈرائیور نے عدالت میں اپنے جرم کااعتراف کیا، ملزم نے گزشتہ ماہ خطرناک ڈرائیونگ کرتے ہوئے اپنی واکس ویگن گولف کار ڈارنال کے علاقے میں ایک مسافر گاڑی سے ٹکرادی ہے جس کے نتیجے میں ایک 16 ماہ کا بچہ سمیت 4افراد ہلاک ہوگئے تھے، ہلاک شدگان میں 35سالہ عدنان اشرف جرال اور اس کا بیٹا محمد عثمان بن عدنان ،اور ایک شادی شدہ جوڑا 41سالہ ولاستا ڈونوواااور 50سالہ میروسلاوو ڈونا شامل تھے، ملزم باور کو خطرناک ڈرائیونگ سمیت 4دیگر الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں،ملزم اپنے 3سالہ ھائی ڈیکلان بوور اور17 سالہ ایک سالہ لڑکے کے ساتھ عدالت میں پیش ہوا ان دونوں نے بھی جارحانہ انداز میں گاڑی چلانے سمیت تمام الزامات تسلیم کئے۔ان تینوں کو کسٹڈی ریمانڈ پر دیتے ہوئے جج جیرمی رچرڈسن نے ملزم کومتنبہ کیا کہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد ورسنگین معاملہ ہے اور اس پر آپ کوسزا دی جائے گی۔ملزمان کوہتھکڑی لگا کر کھچاکھچاکھچ بھری عدالت میں پیش کیاگیا جہاں ملزمان کوکٹہرے میں کھڑا کیاگیا،اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ ملزمان جو واکس ویگن گاڑی چلارہے تھے پولیس اس کاتعاقب کررہی تھی۔ملزم باور کے بھائی پولیس کومختلف الزامات کے تحت مطلوب ہیں اور وہ گرفتار سے بچنے کیلئے مفرورہیں اس حادثے سے 2 ہفتے قبل پولیس نے لوگوں سے ان مفرور بھائیوں کی گرفتاری کیلئے عوام سے مدد طلب کی تھی۔
تازہ ترین