اسلام آباد( جنگ نیوز)انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر وزارت انسانی حقوق اور یو این ویمن کے اشتراک سے فیملی پروٹیکشن اینڈ ری ہبلیٹیشن سنٹر فار ویمن میں منعقدہ تقریب میں صنفی تشدد کا مقابلہ کرنے والی دلیر خواتین کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں یو این ویمن کے کنٹری ریپریزنٹیٹو جمشید قاضی نےکہا کہ ملک میں خواتین کی حالت بہتر بنانے میں پیشرفت کے باوجود آج بھی صنفی تشدد موجود ہے۔ انسانی حقوق کی وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں ایم مزاری نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم صنفی تشدد کا شکار خواتین کو خوف کی کیفیت سے نکالیں گے اور انہیں ایک باوقار اور خودکفالت پر مبنی زندگی گزارنے کے قابل بنائیں گے۔ سائرہ فرقان نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔