وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں کہ شاہد خاقان عباسی سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہ ہمیں ورثے میں کیا دے کر گئے؟
قومی اسمبلی میں خطاب کرتےہوئے انہوں نے سوال کیا کہ شاہد خاقان عباسی بتائیں کہ ہمارے لیے مالی خسارہ کتنا چھوڑ کر گئے؟
شفقت محمود نے مزید کہا کہ شاہد خاقان معاشی حالت ہمارے لیے کیسی چھوڑ کر گئے؟سابق وزیراعظم نوازشریف نے 535 روپے ٹیکس دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایوان ہمارے لیے بھی مقدس ہے، لیکن اسے ڈھال نہیں بنانا چاہیے، 18 ویں ترمیم میں نیب کے قانون کا کیوں جائزہ نہیں لیا گیا؟
وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ آپ جو کام کرسکتے تھے وہ کیا نہیں، کیوں کہ آپ کو اندیشہ نہیں تھا کہ آپ کے گریبان پر ہاتھ پڑے گا۔
شفقت محمود نے یہ بھی کہا کہ ہمیں مل کر یہ تحریک منظور کرانی چاہیے کہ اس قوم کا پیسہ چرانے والوں سے حساب لیا جائے۔