• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسمس:شہزادہ ولیم اوراہلیہ بچوں کے اسپتال پہنچ گئے

برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کرسمس منانے بچوں کے اسپتال پہنچ گئے ۔


جی ہاں، گذشتہ روز شہزادی ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے نہ صرف لندن کے اسپتال کا دورہ کیا بلکہ وہاں موجود ننھے مریضوں سے خوب گپ شپ کی اور کرسمس کی مناسبت سے منعقد کی گئی ورک شاپ میں بھی شرکت کی۔

دوسری جانب برطانوی شہزادے اور شہزادی کو دیکھ کر ننھے مریض بھی بیحد خوش ہوئے اور انکے چہرے بھی خوشی سے کھل اُٹھے۔

تازہ ترین