اسلام آباد( طاہر خلیل)پیپلز پارٹی کے رہنما میاں رضا ربانی نے ریاست کی جانب سے رواداری، تحمل و برداشت کے جذبوں کے فقدان کو نہایت تشویشناک امرقراردیتے ہوئے کہاہے کہ جولوگ ریاست کے بیانیے سے سیاسی اختلاف کرتے ہیں ان کے خلاف حیلوں بہانوں سے اقدامات تباہ کن ہوں گے جس سے معاشرہ افراتفری کا شکار ہوجائے گا، بدھ کو سینئر صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ پارلیمنٹ آگے بڑھ کر مفاہمت( ری کنسی لیشن) کمیشن قائم کرے اور ریاست جبر و استبداد کی بجائے مرہم پاشی کرے،پاکستان کوپہلے سے سیاسی ، معاشی اور گورننس کے مسائل کے ساتھ اب ریاستی بیانیے سے اختلاف کرنے والے طبقات سے عدم رواداری کے سنگین چیلنج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔