کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ڈگریوں کی تصدیق کے معاملے پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن پر کڑی تنقید کی ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں شیریں مزاری نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ڈگری تصدیق کے نظام کو مضحکہ خیز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی وقت پر ادبی سرقہ بھی نہیں پکڑ سکتی،ایگزیکٹ کی ڈگریاں بھی نہیں پکڑ سکتی یہاں تک کہ اسکینڈل سامنے آگیا، لیکن غیر ملکی یونیورسٹیوں سے ڈگری حاصل کرنے والے طالب علموں کو ڈگری اصلی ہونے اور ایک ڈگری کی تصدیق کیلئے 5000 روپے فیس حاصل کرنے کے باوجود بھی ہراساں کرتی ہے ۔