پشاور(خبرنگار)چارسدہ کے علاقہ دوسہر ہ کے رہائشیوں نے علاقے میں سوئی گیس کی بندش کیخلاف احتجاجی مظا ہر ہ کیا۔پشاورپریس کلب کے باہرہونیوالے مظا ہرے میں شریک افرادنےبینرزاورپلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پر سو ئی گیس اور متعلقہ حکام کیخلاف مختلف نعرے درج تھے ۔مظا ہر ے کی قیادت جنرل کونسلر فردوس خان اور دیگرنے کی جن کاکہناتھاکہ ویلج کونسل دوسہرہ میں گزشتہ دو مہینوں سے سوئی گیس سپلا ئی مکمل طور پر بند ہے جس کی وجہ سے علاقہ عوام کوشدیدمشکلات کاسامناہے ۔انہوں نے کے سوئی گیس کے مسئلے کے حوالے سے علاقہ مکینوں نے کئی بار محکمہ سوئی گیس کے حکام کو درخواستیں بھی دیں لیکن کو ئی شنوائی نہیں ہو ئی۔مظاہرین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااوردیگرحکام سے مطالبہ کیاکہ علاقے میں سوئی گیس کے مسئلے کافوری حل نکالاجائے ۔