• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا چیف جسٹس پاکستان کو خط،فہد ملک قتل کیس میں انصاف کا مطالبہ

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) 20 کثیر جماعتی برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ برٹش پاکستانی بیرسٹر فہد ملک قتل کیس میں انصاف فراہم کیا جائے۔ لیبر، کنزرویٹیو اور لبرل ڈیموکریٹس سے تعلق رکھنے والے 20 ارکان پارلیمنٹ کے دستخطوں سے یہ خط سپریم کورٹ آف پاکستان کے انسانی حقوق سیل کو بھیجا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ خط مانچسٹر سے لیبر رکن پارلیمنٹ افضل خان ایم پی نے ڈرافٹ کیا تھا، جس کی دیگر پارٹیوں بشمول ہائوس آف لارڈز کے آزاد رکن لارڈ نذیر احمد نے حمایت کی۔ طاقت ور خط کی ایک کاپی وزیراعظم عمران خان اور وزیر قانون فروغ نسیم کو بھی بھیجی گئی ہے۔ برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے یہ خط مقتول کے بھائی جاوید ملک سے ملاقات کے بعد جاری کیا ہے جو کہ ایک برٹش پاکستانی ہیں۔
تازہ ترین