اسلام آباد(نمائندہ جنگ)مراد سعید وفاقی وزیر مقرر کردئیے گئے۔ قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے مراد سعید کی بطور وفاقی وزیر سمری کی منظوری دیدی ہے۔ قائم مقام صدر صادق سنجرانی کو وزیراعظم نے سمری ارسال کی تھی۔ قائم مقام صدر نے وزیرعظم کی ایڈوائس پر سمری کی منظوری دی۔ کابینہ ڈویژن وفاقی وزیر کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی ۔مراد سعید اس وقت وزیر مملکت مواصلات کے طورپر کام کررہے ہیں۔کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات مخدو م خسرو بختیار کو وزارت شماریات اور وفاقی وزیر نجکاری ڈویژن میاں محمد سومرو کو وزارت ہوا بازی کا اضافی قلمبندان سونپ دیا ہے ۔